خانیوال، 12اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے اور شاندار طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر کے تمام بازاروں اور بالخصوص سہولت بازار میں پاکستانی جھنڈوں، شرٹس، بیجز اور مختلف آرائشی سامان کے سٹالز سج چکے ہیں۔
شہری اپنے گھروں اور دفاتر کو سجانے کے لیے خریداری میں مصروف ہیں، جبکہ اس بار خواتین اور بچوں میں بھی خاصا جوش و خروش اور گہری دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔عوام کے اس جذبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال یومِ آزادی کا دن خانیوال میں تجدیدِ عہد اور بے مثال حب الوطنی کے ساتھ منایا جائے گا۔











