سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی شہر بھر میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ جاری، شالیمار ٹاؤن یونین کونسل 121 میں سرپرائز وزٹ، مسلسل غیر حاضری پر 1 ورکر معطل کر دیا گیا

4

لاہور 12اگست(اے پی پی) سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان شہر بھر میں مثالی صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔عوام تک صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر کے 9 ٹاؤنز میں سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےسرپرائز چیکنگ کے لیے صبح سویرے شالیمار ٹاؤن یو سی 121 کادورہ کیا۔جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال، ورکرز کی حاضری اور فیلڈ میں جاری واشنگ ایکٹیویٹی کا جائزہ لیا۔مسلسل غیر حاضری اورناقص کارکردگی پر ایک ورکر کو برخاست کر دیا گیا۔ ورکر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔موثر صفائی اقدامات کے تحت سی ای او شہریار عارف خان نےاینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کے ہمراہ شالیمار ٹاؤن سحر روڈ پرصفائی صورتحال کو مانیٹر کیا اور دکانداروں سے صفائی انتظامات کے بارے میں بات چیت بھی کی۔سی ای او شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کے معیار پرزیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔فیلڈ افسران کوشہر بھر میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے،تمام کمرشل مارکیٹس میں صبح سویرے ویسٹ کلئیرنس کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کریں، ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنائیں۔لاہور کے شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔