لاہور13اگست(اے پی پی) واسا ہیڈ آفس لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی یومِ آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے 79 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد، اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد، سمیت واسا افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،آزادی ایک عظیم نعمت ہے، آج دنیا کے حالات دیکھ لیں۔
تقریب میں مکہ دفاعی معاہدہ کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدۂ مکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور باہمی تعاون کی اہم مثال ہے۔مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گاملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،
چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی اورخوشحالی کیلئے تجدیدِ عہد کا دن ہے، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی آزادی شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔تقریب میں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد ، کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
یومِ آزادی کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئےخصوصی دعا کی گئی۔واسا لاہور ہیڈ آفس میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، واسا بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔











