یومِ آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی مریضوں اور قیدیوں میں مٹھائی کی تقسیم

12

شجاع آباد، 14 اگست(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے یومِ آزادی کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹرز  ہسپتال شجاع آباد کا دورہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند نے سب جیل شجاع آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں میں بھی مٹھائی تقسیم کی اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔