وفاقی وزیر احسن اقبال کا بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

2

اسلام آباد، 17 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ والدہ کا دکھ بہت بڑا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

احسن اقبال نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔