وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات، جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو

4

اسلام آباد: 17 اگست (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ خان بھی موجود تھے۔