قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز

4

لاہور، 17 اگست ( اے پی پی): ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔

 کیمپ کے پہلے روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے مختلف میچ حالات کے مطابق تیاری کے لیے سیناریو میچ کھیلا، جبکہ میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ وہاب ریاض نے کھلاڑیوں سے تفصیلی گفتگو کی اور انہیں ٹورنامنٹ کے حوالے سے ان کے انفرادی و اجتماعی رول سے آگاہ کیا۔

یہ تربیتی کیمپ 25 اگست تک لاہور میں جاری رہے گا، جس کے بعد قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔