فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے بڑا چیلنج ہے،  ڈاکٹرمصدق ملک

6

اسلام آباد،18اگست ( اے پی پی ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، صاف ہوا ہر شہری کا بنیادی حق ہے جبکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ’نیشنل کلین ایئر پالیسی‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ  کیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ فضائی معیار بہتر بنانے کے لیے مؤثر نگرانی اور عملدرآمد ضروری ہے۔صاف ہوا کے لیے صنعت، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات ضروری ہیں جبکہ صاف ہوا کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے۔

نہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول یقینی بنانا ہوگا۔ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ صاف توانائی کا فروغ فضائی آلودگی میں کمی کا اہم ذریعہ ہے۔