وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مظفرگڑھ کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

1

لاہور 19 اگست ( اے پی پی )  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مظفرگڑھ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورجنوبی پنجاب میں ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان صوبائی اسمبلی نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس پر  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوخراج تحسین پیش کیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے مظفر گڑھ میں الیکٹروبس اور صاف پانی پراجیکٹ شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر میگا پراجیکٹ کا آغاز جنوبی پنجاب سے کرکے شاندار مثال قائم کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بے لوث خدمت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی توجہ دیکر پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دی ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ  شیر،ریلوے پھاٹک تا محمود ملز، جھنگ موڑ تا ترکی ہسپتال اور ریلوے پھاٹک تک الیکٹروبس سروس سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام کے تحت ضلع مظفر گڑھ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوؤں کی بجائے عوام کی حقیقی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب میں گزشتہ برس سیلاب آنے پر خود ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کی۔ہر پسماندہ اور محرومی کا شکار علاقوں کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا سب سے بڑی خوشی ہے۔