اسلام آباد، 21 اگست (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کاروباری سطح پر روابط بڑھانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چین افریقہ و ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی صدر ہاؤ یوجیاؤ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔











