صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل یوسف حسن الخلاوی کی ملاقات

4

اسلام آباد , 20(اے پی پی )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل یوسف حسن الخلاوی کی ملاقات  جمعرات  کومنعقد ہوئی ۔ملاقات کے دوران ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان تجارت، کاروبار اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا

مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے۔عاطف اکرام شیخ  نے کہا کہ اسلامک چیمبر مسلم خطے کی معاشی ترقی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مسلم خطے کی ترقی کیلئے اسلامک چیمبر کے کردار کو سراہا۔

عاطف اکرام شیخ نے ملاقات میں اسلامک فنانس، حلال انڈسٹری اور ٹورزم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کیا گیا۔ایف پی سی سی آئی اور اسلامک چیمبر کے درمیان جاری مشترکہ منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ مسلم ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسلامک چیمبر کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔