پی ٹی ایف اور مینہارٹ پاکستان کے درمیان گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد کا معاہدہ

5

اسلام آباد، 21 اگست (اے پی پی): پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF)

اور مینہارٹ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان پہلی ‘مینہارٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ’ کی اسپانسرشپ اور انعقاد کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت مینہارٹ آئندہ تین سالوں تک سالانہ بنیادوں پر اس ایونٹ کی مالی معاونت کرے گا یہ 8 روزه چیمپئن شپ 29 اگست سے 5 ستمبر 2026 تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، جس میں مرکزی مقابلوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی دلچسپی کے لیے ون پوائنٹ سلیم، ون سرو مقابلہ اور ون پوائنٹ-ون سرو چیلنج بھی شامل کیے گئے ہیں۔

 تقریب کے موقع پر صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی اور کنٹری ڈائریکٹر مینہارٹ پاکستان محمد یوسف گنڈاپور نے اس شراکت داری کو ملکی ٹینس اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔