ملتان ،22 اگست (اے پی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی 102ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب وقار عظیم نے کی۔ اجلاس میں ایم ڈی اے کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین، نمائندہ اکاؤنٹس اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ مرزا محمد یسن، نمائندہ کمشنر آفس محمد شاہد، نمائندہ ڈپٹی کمشنر آفس راشد اقبال، نمائندہ لوکل گورنمنٹ فیاض کھیڑا، نمائندہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد مظفر خان، منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان فیصل شوکت، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عطا الحق کھوکھر، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے فرحان مجتبیٰ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ڈی اے کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر غور کیا گیا اور اسے منظور کرلیا گیا، جبکہ گورننگ باڈی کے سامنے پیش کیے گئے دیگر ایجنڈا آئٹمز بھی زیرغور آئے اور ان کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایم ڈی اے کے انتظامی، مالی اور ترقیاتی امور سے متعلق مختلف معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے ادارے کے امور کو قواعد و ضوابط کے مطابق مزید مؤثر بنانے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں بہتری لانے پر بھی توجہ دی۔











