وزیراعظم سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ملاقات

4

اسلام آباد،24 اگست (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔