عارف والا ،26اگست (اے پی پی ):عارف والا جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰه و علیہ و آلہ وسلم کا مرکزی جلوس جامع مسجد غلہ منڈی عارفوالا سے زیر قیادت جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمان بخاری نکالا گیا ۔جلوس میں جماعت اہلسنت کے سٹی صدر حاجی صوفی عبدالرشید ۔ ضلعی رہنماء پیر اعجاز حسین شاہ ۔ ایم این اے رانا ارادت شریف خاں ۔ سابقہ ایم پی اے و سابق تحصیل ناظم میاں نوید طارق ۔ انجمن آڑھتیان و تاجران کے عہدیداران سابقہ صدر چوہدری منوراقبال ۔ محمد حسین حسینی ۔ ڈاکٹر چوہدری محمد امین ۔سیکرٹری محمد امداد شیخ ممبران نیلی بار کلب رانا نصر اللّٰه ناصر ۔ رائے سلمان حیدر ۔ رانا آصف امین ۔ سابق صدر بار و ممبر چوہدری ظہیر احمد گجر ۔ایس پی محمد اشرف ۔ ڈی ایس پی عارفوالا رانا تنویر سرور سمیت ہزاروں عاشقان رسول صلی اللّٰه علیہ و آلہ وسلم نے ہاتھوں میں سبز پرچم اور بینرز اٹھا رکھے جن پر آمد مصطفے ٰﷺ کی تحریریں درج تھیں، جلوس میں عاشقان رسولﷺ نے پیدل ۔ موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے زریعے شرکت کی ،جلوس مختلف راستوں سے گزر کر چوک شفیع شادی اور جناح چوک پہنچا جہاں پر علامہ محمد حنیف نظامی اور علامہ نظام الدین جامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار مدینہ صلی اللّٰه علیہ و آلہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے آپ صلی اللّٰه علیہ و آلہ وسلم کی آمد سے دنیا میں ظلم و ستم کے بادل چھٹ گئے اور اسلام کا جھنڈا بلند ہو گیا ۔نبی صلی اللّٰه علیہ و آلہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، جلوس میں ملکی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی، جلوس کے ہمراہ پولیس کی نفری بھی جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی جلوس میں سرکار دو عالم ﷺ کی آمد کے نعرے اور درود و سلام سے فضاء گونج اٹھی جبکہ عاشقان رسول ﷺ کیلئے ٹھنڈے مشروبات اور جگہ جگہ لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا جلوس واپس مسجد پہنچ کر پر امن اختتام پذیر ہوگیا بعدازاں عاشقان رسول ﷺ کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی پانچ عدد عمرے کے ٹکٹ خوش نصیبوں میں تقسیم کیے گئے ۔











