کوئٹہ، 27 اگست (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے ان خواتین کے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد دینے یا اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی ان سے متعلق اطلاع حکومت بلوچستان کے مقررہ رابطہ نمبروں پر دی جا سکتی ہے۔مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیونئ اور تربت سے ہے۔ان میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔
مطلوب 8 خواتین کے سر کی قیمت 10-10 لاکھ روپے جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ خواتین بلوچستان میں امن دشمن کارروائیوں میں ملوث ہیں اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔











