رانا مشہود احمد خاں کا PP-172 میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

5

اسلام آباد ، 30 اگست ( اے پی پی): چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اپنے انتخابی حلقہ PP-172 کی یونین کونسل 93 کے علاقہ شاہین آباد میں مختلف گلیوں کی تکمیل شدہ تعمیر و پختگی کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا۔

طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار گلیوں کی پختگی سے اہلِ علاقہ کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئی ہے، جبکہ علاقے کے بنیادی انفراسٹرکچر میں بھی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حلقے کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر ایم این اے حافظ میاں محمد نعمان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور رانا عامر لیاقت، ایکسین واسا، ایس ڈی او واسا، سابق چیئرمین یونین کونسل 93 ملک محمد ذیشان سمیت مسلم لیگی رہنما و کارکنان اور معززینِ علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔