بشکیک ، 31 اگست ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بشکیک میں منعقد ہونے والی چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے تقریب میں شریک مختلف ممالک کے صدور، وزراء اعظم اور عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کرنے والے نمایاں رہنماؤں میں روسی صدر ولادیمر پوتن، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، لاؤس کے صدر تھونگ لون سیسولیتھ، ٹوگو کے صدر فاؤرے گناسنگبے اور منگولیا کے صدر اوخناگین خورلسوخ سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔











