اسلام آباد ،3ستمبر (اے پی پی):طویل عرصے سے زیرِ التویٰ اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ اب تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل میں جاری تمام حتمی کاموں اور انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سالہا سال سے زیرِ التوا اس منصوبے کی تکمیل موجودہ حکومت کی اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد ماڈل جیل کے کام کا معیار ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کو جدید تقاضوں کے مطابق معیاری سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ قیدیوں کو بہتر ماحول اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔











