وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

6

اسلام آباد، 10 ستمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر کلپنا کوچہر اور ڈاکٹر انیتا زیدی کر رہی تھیں۔

ملاقات میں شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ ایجنڈا عوامی خدمات کی فراہمی اور ڈیجیٹل معیشت کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو آگے بڑھانے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی بین الاقوامی شراکت داری اہم ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے پاکستان میں ڈیجیٹل اصلاحات اور تکنیکی پیش رفت کو سراہا۔ ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سسٹمز اور ہیلتھ ٹیک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے مالیاتی شمولیت اور کیپیسٹی بلڈنگ کے شعبوں میں بھی شراکت داری مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔