اسلام آباد،12ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں گزشتہ رات بارش کے دوران سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ، انوائرنمنٹ ونگ اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائیوں کو یقینی بناتے ہوئے گزشتہ رات کو ہونے والی بارش کے دوران اور بعد ازاں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر گرے ہوئے درخت فوری طور پر ہٹا دیے جبکہ بارشی پانی کی نکاسی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے۔ بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں متاثرہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی گئی۔
فیلڈ میں موجود سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ، انوائرنمنٹ ونگ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بارش کے دوران اور بعد ازاں بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ٹیموں نے مختلف شاہراہوں، اہم چوراہوں، انڈر پاسز اور بارشی پانی سے متاثرہ مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا۔
سینیٹیشن عملے نے بارشی پانی کی نکاسی، سڑکوں سے ملبہ اور گرے ہوئے درخت ہٹانے سمیت دیگر ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے، جس کے باعث اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری رہی۔
سی ڈی اے انوائرنمنٹ ونگ کی ٹیموں نے بھی گرے ہوئے درختوں اور شاخوں کو ہٹانے، شاہراہوں کو کلیئر کرنے اور شہریوں کے لیے محفوظ آمدورفت یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے صورتحال کی نگرانی کی اور ضرورت کے مطابق فوری اقدامات کیے۔اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اسلام آباد بھی اپنے متعلقہ عملے کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے اور مختلف مقامات پر صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ متعلقہ افسران نے بارش کے دوران نکاسی آب، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا۔سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ، انوائرنمنٹ ونگ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کے باعث بارش کے دوران اور بعد ازاں شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا گیا۔ بارشی پانی کی نکاسی، شاہراہوں کی بحالی اور گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کے اقدامات سے معمولاتِ زندگی کو معمول کے مطابق برقرار رکھنے میں مدد ملی۔شہریوں نے سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ، انوائرنمنٹ ونگ اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران فیلڈ میں موجود ٹیموں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ شہریوں کے مطابق بارش کے باوجود متعلقہ عملے کی مسلسل موجودگی، فوری کارروائی اور محنت کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہی، بارشی پانی کی نکاسی مؤثر انداز میں کی گئی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوئی۔
شہریوں نے اداروں کی اس کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات اسلام آباد کو صاف، محفوظ اور شہریوں کے لیے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔











