راولپنڈی،14 ستمبر(اے پی پی):ستمبر 1965 کی جنگ 14واں روز پاک فوج کے لیے ایک اور کامیاب دن ثابت ہوا۔ لاہور اور گدرو کے محاذوں پر پاک فوج نے دشمن کے حملے پسپا کر کے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور کے محاذ سے ایک بھارتی میجر جنرل کی ڈائری برآمد ہوئی جس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ ڈائری میں بھارتی فوج کو دیے گئے جنگی احکامات کا ذکر ہے اور یہ بھی واضح ہوا کہ بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
نئی دہلی کے سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی بھارتی حکومت کے لیے بڑا بحران بن چکی ہے۔
پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے علاقے میں دشمن کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 150 بھارتی فوجی ہلاک کر دیے۔ بھارتی فوج اس سے دوگنے زخمی چھوڑ کر میدان سے فرار ہو گئی۔
گدرو کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران ایک بھارتی افسر اور 35 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔
14 ستمبر کو پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے مزید 11 جنگی طیارے مار گرائے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیاروں کی کل تعداد 80 تک پہنچ گئی۔ زمینی کارروائی میں بھی 5 بھارتی ٹینک تباہ کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن پر فضائی برتری ثابت کی۔
Saima Malik
قومی | وی این ایس
ستمبر 1965ء کی جنگ کا 14واں روز: پاک فوج کی لاہور اور گدرو میں بڑی کامیابیاں، بھارتی جنرل کی ڈائری سے اہم انکشافات
راولپنڈی، 14 ستمبر (اے پی پی): ستمبر 1965ء کی جنگ کا 14واں روز پاک فوج کے لیے ایک اور کامیاب دن ثابت ہوا۔ لاہور اور گدرو کے محاذوں پر پاک فوج نے دشمن کے حملے پسپا کر کے اسے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور کے محاذ سے ایک بھارتی میجر جنرل کی ڈائری برآمد ہوئی جس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ ڈائری میں بھارتی فوج کو دیے گئے جنگی احکامات کا ذکر ہے اور یہ بھی واضح ہوا کہ بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
نئی دہلی کے سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی بھارتی حکومت کے لیے بڑا بحران بن چکی ہے۔
پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے علاقے میں دشمن کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 150 بھارتی فوجی ہلاک کر دیے، جبکہ بھارتی فوج اس سے دُگنے زخمی میدان میں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔
گدرو کے محاذ پر بھی پاکستانی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران ایک بھارتی افسر اور 35 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔
14 ستمبر کو پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے مزید 11 جنگی طیارے مار گرائے، جس کے ساتھ ہی تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی کل تعداد 80 تک پہنچ گئی۔ زمینی کارروائی کے دوران دشمن کے 5 ٹینک بھی تباہ کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن پر مکمل فضائی برتری ثابت کی۔











