ناگویا، 15 ستمبر (اے پی پی): ایشین گیمز 2026 کے سلسلے میں جاپان کے شہر ناگویا میں موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرِ نگرانی بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت پریکٹس کی۔ نیٹ سیشن سے قبل تمام کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے دوڑ اور مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں اپنی مہم کا آغاز 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے میچ سے کرے گی۔











