چیئرمین سی ڈی اے کا فیلڈ وزٹ،اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ

8

اسلام آباد، 17 ستمبر (اے پی پی ):چیئرمین سی ڈی اےسہیل اشرف نے  فیلڈ وزٹ کیا اور انھوں نے  اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایتکی اور کہا کہترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اےنےاسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہتمام منصوبے منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی مخصوصات(سپیسی فکیشنز) اور انجینئرنگ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہترقیاتی منصوبوں کے ہر مرحلے پر مؤثر نگرانی اور کوالٹی کنٹرول یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر سڑکوںپلوں، انڈر پاسز، نکاسی آب اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔انھوں نےتمام ترقیاتی منصوبوں میں سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی ہدایتکی ۔منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائنز متاثر کرنے والے تکنیکی اور انتظامی مسائل فوری حل کیے جائیں۔

 چیئرمین سی ڈی اےکہا کہترقیاتی منصوبوں کے مقامات پر باقاعدگی سے معائنہ اور پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

چیئرمین سی ڈی اےنے کہا کہتعمیراتی کاموں کے دوران عوامی سہولت اور ٹریفک مینجمنٹ کو خصوصی ترجیح دی جائے،منصوبوں کے دوران پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور روڈ سیفٹی کے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

شہریوں نے سڑکوں، پلوں، انڈر پاسز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و بہتری کو عوامی سہولت کے لیے اہم قرار دیا۔

سی ڈی اے کے ترقیاتی اقدامات سے اسلام آباد میں رابطہ کاری، آمدورفت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آ رہی ہے۔اسلام آباد میں جدید، محفوظ اور مؤثر انفراسٹرکچر کی فراہمی سی ڈی اے کی ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہسی ڈی اے اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کی مسلسل ترقی اور بہتری کے لیے جامع اور پائیدار اقدامات کر رہا ہے۔

شہریوں کی جانب سے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کو سراہا گیا ہے۔

سی ڈی اے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اعلیٰ معیار اور مقررہ انجینئرنگ معیارات کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔