صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کا جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا دورہ

4

اسلام آباد، 19 ستمبر ( اے پی پی): پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF)

کے صدر سید محسن گیلانی نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں قومی فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے فیفا آسیان کپ کی تیاریوں کے لیے جاری کیمپ میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقات سمیت تیاریوں پر بات چیت کی اور ٹیم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان مینز ٹیم پہلی بار فیفا ایونٹ، انوگرل فیفا آسیان کپ میں شرکت کر رہی ہے جو ستمبر-اکتوبر میں انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا۔ صدر پی ایف ایف کے مطابق یہ ٹورنامنٹ پاکستانی ٹیم کے لیے بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا بڑا موقع ہے۔