بلوچستان کے 32 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

6

کوئٹہ، 21 ستمبر (اے پی پی): بلوچستان کے 32اضلاع میں 7روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی اور کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان انعام الحق نے ای او سی بلوچستان میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے دوران صوبے میں پانچ سال سے کم عمر 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی کے مطابق بلوچستان میں 24 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم ضلع ژوب اور چمن کے سیمپلز میں وائرس کی موجودگی اور ہمسایہ افغانستان سے وائرس کی منتقلی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔