وزیرخارجہ  محمد اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے ملاقات 

8

نیویارک،22ستمبر  (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر  محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی  ہے جس  میں  دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سفارتی،سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ پر ویزے کی دو طرفہ چھوٹ کے معاہدے کاخیرمقدم کیا۔

 یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  اس پر حالیہ حملوں کی مذمت کی۔

دونوں  رہنمائوں  نے مکہ مکرمہ  جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلقہ امور کے   بارے   میں تبادلہ خیال  اور معاہدے کی رو سے تعاون کو مستحکم بنانے ،علاقائی امن،استحکام اور سلامتی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اعلیٰ سطح کے رابطوں اور باہمی مفاد کے علاقائی اوردوطرفہ امور پر قریبی تعاون  جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زوردیاگیا۔