آبنائے ہرمز اور باب المندب کا کھلا رہنا نا گزیر ہے: شہباز شریف

1

نیو یارک 25 ستمبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس  سے خطاب میں کہا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی معیشت کی ’شہ رگیں ہیں اور ان کا کھلا رہنا نا گزیر ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ یہ آبی گزر گاہیں تصادم اور کشیدگی کے مراکز کے بجائے ممالک کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہونی چاہییں۔ ’ان سمندری راستوں کو جنگ کے خطرات کے بجائے خوشحالی اور ترقی کا پیغام لے کر چلنا چاہیے۔