وزیراعظم کا یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حالیہ کارروائیوں کی مذمت

8

نیو یارک 25 ستمبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس  سے خطاب میں  یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی۔

انھوں نے کہا کہ مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے امن، تحفظ اور تقدس کو کسی بھی قسم کا خطرہ ایک ایسی سرخ لکیر ہے جسے کبھی عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نےمزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔