راولپنڈی، 06 اکتوبر (اے پی پی ): پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کی تیاریوں کے سلسلہ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا۔
ٹریننگ سیشن کے دوران مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں بھرپور مشقیں کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 11 اکتوبر اور تیسرا و آخری میچ 13 اکتوبر کو اسی میدان پر منعقد ہوگا۔











