لاہور، 09 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صنعتی و تجارتی شعبے کو درپیش چیلنجز، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور ملکی صنعتی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کے فوری حل اور حکومت و نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو مزید تحرک مل سکے۔











