اسلام آباد، 10 اکتوبر ( اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بالخصوص خیبر پختونخوا میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی اور ملک میں امن و امان سے متعلق امور پر صدرِ مملکت کو آگاہ کیا گیا۔











