صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کی ملاقات

4

اسلام آباد،12اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے  سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے  ایوان صدر میں  ملاقات کی۔

 صدر مملکت نے سفیر عاصم افتخار احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے خارجہ پالیسی کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے تجربے اور عزم کو بروئے کار لائیں گے۔

 انہوں نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مضبوط بنانے، تعمیری سفارتی روابط کو فروغ دینے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے سیکرٹری خارجہ کے لیے   نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔