اسلام آباد،12 اکتوبر )اے پی پی ): وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو اسلام آباد پولیس کی 10 نئی حاصل کردہ بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دی گئیں تاکہ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم نے ان گاڑیوں کی فوری منتقلی کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔











