اسلام آباد،14اکتوبر (اے پی پی):عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی وزارتِ خارجہ پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی اور وہ پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔











