ملتان، 14 اکتوبر(اے پی پی):ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی انفورسمنٹ ٹیم نے خانیوال روڈ کی توسیع کے منصوبے کے سلسلے میں ایکوائر شدہ رقبے کو کلیئر کرنے کے لیے کارروائی کی۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک ندیم احمد کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے لینڈ ایکوزیشن برانچ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مالکان، کرایہ داروں اور نگران افراد کو روڈ کی توسیع میں شامل رقبہ خالی کرنے کے حوالے سے مطلع کیا۔ایم ڈی اے کے مطابق مجموعی طور پر 16 سائٹس کے مالکان نے رضاکارانہ طور پر ایکوائر شدہ رقبے پر موجود تعمیرات ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، جبکہ رقبے کو کلیئر کرنے کے لیے متعلقہ برانچز کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔











