وزیر اعظم شہباز شریف کی محمود بشیر ورک کے انتقال پر تعزیت

7

گوجرانوالا ،17 اکتوبر( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گوجرانوالا میں راشد بشیر ورک کی رہائش گاہ آمدپر  ان سے ان کے والد، رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم  شہباز شریف نے راشد بشیر ورک اور اہلِ خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مرحوم محمود بشیر ورک کی پاکستانی سیاست کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے،آمین۔

 وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔