کوئٹہ، 20 اکتوبر (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے نئے قائم کردہ ٹیلی ہیلتھ نرو سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم بی راجہ دریجو نے انہیں سینٹر کے طریق کار اور آن لائن طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم بی راجہ دریجو اور اسیفا فِٹسن چیف آف فیلڈ آفس، یونیسف بلوچستان بھی موجود تھیں۔ٹیلی ہیلتھ نرو سینٹر کے قیام کا مقصد بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو آن لائن طبی مشاورت اور علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ بڑے شہروں اور ہسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مریض بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے طبی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔اس اقدام کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے دور دراز علاقوں کے مریضوں تک طبی سہولیات کی رسائی بہتر بنانے اور انہیں آن لائن علاج کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔











