اسلام آباد، 20 اکتوبر ( اے پی پی): اسلام آباد میں جاری بلی جین کنگ کپ میں شرکت کے لیے آنے والی ایرانی خواتین ٹینس ٹیم کے کپتان نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتظامات بہترین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکمل تیاریوں کے ساتھ ٹینس کورٹ میں اتریں گے اور ٹورنامنٹ میں موجود تمام ٹیمیں بہترین ہیں، جن کے خلاف ہم اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔ ایرانی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ہمارا مقابلہ اچھا ہوگا، اور ہم پرامید ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کو جیت کر ورلڈ گروپ میں جگہ بنائیں گے اور ایشیا اوشیانا گروپ 2 میں ترقی حاصل کریں گے۔











