اسلام آباد،21 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری جی ٹین میں مرحومہ طالبہ لائبہ اعجاز کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔
محسن نقوی نے لائبہ اعجاز کیس میں ہونے والی پیش رفت سے اہل خانہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس کیس میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کی، آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہمارا فرض تھا۔مرحومہ لائبہ کے والد نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، یہ سنا تھا، آج ہمیں یقین ہو گیا۔
اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔











