راولپنڈی،22اکتوبر(اے پی پی):آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو اجاگر کیا اور علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے تعمیری روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔











