وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی عرب کے سفیرکی ملاقات

10

اسلام آباد، 28 اکتوبر ( اے پی پی): وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے مملکتِ سعودی عرب کے سفیر  ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے بدھ کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

علاوہ ازیں، دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

‎ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے  کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔