کشمیر چوک انڈر پاس ریکارڈ مدت میں مکمل، وزیراعظم آج افتتاح کریں گے

7

اسلام آباد،05 نومبر (اے پی پی):کشمیر چوک انڈر پاس منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو  کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ افتتاح کے بعد کشمیر چوک انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل کے آخری مراحل کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس منصوبے میں درختوں کو بچانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، 6000 نئے درخت بھی لگائے گئے ہیں اور منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد، راولپنڈی اور مری جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ محدود وقت میں معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔