اسلام آباد، 05 (اے پی پی): پاکستان نیوی وار کورس (پی این ڈبلیو سی) کے 150 رکنی وفد نے وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔وفد میں پاکستانی و دوست ممالک کے افسران اور فیکلٹی ممبران شامل تھے۔
اس موقع پر ترجمان دفترِ خارجہ سفیر سجاد حیدر خان نے وفد کو وزارتِ خارجہ کے امور، پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، دوطرفہ شراکت داری کے استحکام اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر جامع بریفنگ دی۔ ترجمان نے قومی مفادات کے تحفظ، دوطرفہ و کثیرالقومی تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو اجاگر کیا۔
بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا نشست بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔











