وزیراعظم  شہباز شریف کی’’ کوپ 31‘‘سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کانفرنس ہال  آمد

4

انطالیہ،11نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس (کوپ31) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو یہاں  کانفرنس ہال پہنچ گئے۔

 کوپ 31 کانفرنس ہال پہنچنے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوپ 31 کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں کے ہمراہ گروپ فوٹو ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں   سے ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جملوں کا تبادلہ کیا۔