سنگاپور، 18 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 میں اِگنائٹ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا اور وہاں شریک پاکستانی فن ٹیک اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ٹیکس نرڈ پاکستان، پنگ اَپ، باغِ ای، فورٹینکسور ٹیکنالوجیز اور لینڈورس / طحہٰ ٹیکنالوجیز سمیت پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو اپنی مصنوعات، خدمات اور جدید فن ٹیک حل کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول میں اینٹ انٹرنیشنل کے پویلین کا دورہ بھی کیا، جہاں کمپنی کے نمائندوں نے انہیں اپنی خدمات اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے جدید حل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر محمد اورنگزیب نے ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے جدت، بین الاقوامی شراکت داری اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔











