پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہایت سازگار ماحول اور پرکشش مواقع موجود ہیں: صدر مملکت

254

اسلام آباد، 3 دسمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہایت سازگار ماحول اور پرکشش مواقع موجود ہیں جن سے دنیا بھر بالخصوص ترکی سے سرمایہ کاروں کو استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے پیر کی صبح یہاں ان سے ملاقات کی۔ ان کی یہ ملاقات بنیادی طور پر رواں سال اکتوبر میں صدر مملکت کے دورہ ترکی کا فالو اپ تھی۔

صدر نے کہا کہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

اے پی پی / عمار برلاس /نیوز ڈیسک

وی این ایس اسلام آباد