اسلام آباد، 3 دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹ میں قائد ایوان سید شبلی فراز، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین، ایتھک کمیٹی کے قیام، پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
اے پی پی / عمار برلاس/ ںیوز ڈیسک
وی این ایس اسلام آباد











