جموں و کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

235

اسلام آباد  13 دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  جموں و کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ،  عالمی اداروں کی طرف سے بنائے گئے غیر جانب دار کمیشنز نے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ فاش کردیا ۔

وزارت خارجہ میں کشمیر امریکن کونسل کے چار رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر کے حوالے  سے اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کی اہم  قراردادیں موجود ہیں جن پر عملدرآمد ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی طور پر  تسلیم شدہ مسئلہ ہے  جسکا  منصفانہ قابل قبول حول کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق  ہونا چاہے۔

اس موقع پر وفد کے اراکین نے    بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھانے اور اسکے مستقل حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے پر حکومت پاکستان اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/طاہراعوان

وی این ایس اسلام آباد