ہماری دعا ،خواہش اور کوشش ہے کہ دبئی میں یہ آخری پی ایس ایل ہو: وزیر اطلاعات چوہدری فواد

272

دبئی،28جنوری(اے پی پی):وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہماری دعا ،خواہش اور کوشش ہے کہ دبئی میں یہ آخری پی ایس ایل ہو،اگلا پی ایس ایل میں نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور کی جھلک نظر آئے گی۔

دبئی میں میدان سجانا ہے پاکستان کی شان بڑھانا ہے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تابناک مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے،عمران خان نے چھ ماہ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا،گزشتہ سالوں میں مشرق وسطیٰ میں ہمارا کردار ختم ہو گیا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ہمارا عالمی تشخص بڑھ رہا ہے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ میں اہم شراکت دار ہے۔ہم 1980 کی دہائی سے ایک تنازع میں رہے،ہم اس تنازع سے باہر نکلے اور اپنا مقام بنایا۔ہم نے انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن لیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

اے پی پی /ناہید/حامد

سورس:وی این ایس  اسلام آباد